نماز جنازہ کا طریقه

نماز جنازہ کا طریقه

وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ اَبَدًا –

 ترجمہ ۔ اُن (کفار و منافقین) میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا (ہاں مومنوں کی پڑھنا)۔

 جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے، فرض کفایہ کا یہ مطلب ہے کہ اگر چند آدمی بھی پڑھ لیں تو سب بری الذمہ ہو گئے ، ورنہ سب گنہ گار ہوں گے جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے ، اس کے لئے جماعت شرط نہیں، ایک آدمی بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو گیا، اس کے دورکن ہیں، چار بار تکبیر کہنا، کھڑے ہوکر پڑھنا، اس کی تین سنتیں ہیں، اللہ کی حمد وثنا کرنا ، نبی صلی للہ ہم پر درود پڑھنا، میت کے لئے دعا کرنا، میت سے مراد وہ ہے جو زندہ پیدا ہوا پھر مر گیا، جو مرا ہوا پیدا ہو اس کی نماز نہیں، نیز میت کا سامنے ہونا ضروری ہے، غائب کی نماز نہیں، اگر کئی جنازے جمع ہو جائیں تو سب کے لئے ایک ہی نماز کافی ہے سب کی نیت کرلے، اور علیحدہ علیحدہ پڑھ لے تو افضل ہے۔

 طريقه نماز

پہلے نیت کر کے امام و مقتدی کانوں تک ہاتھ اُٹھا ئیں اور اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں۔

سُبحانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَجَلَّ ثَنَاءُ كَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ

الہی میں تیری پاکی اور تیری حمد کے ساتھ تجھے یاد کرتا ہوں اور تیرا نام بابرکت ہے اور تیری شان بلند ہے اور تیری تعریف بڑی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور وہی نماز والا درود شریف پڑھیں، پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور دعا پڑھیں ،مقتدی تکبیریں آہستہ کہے اور امام زور ہے۔

بالغ مرد و عورت کی دعا

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبَنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَاننَا ، اللَّهُم مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ

الہی بخش دے ہمارے زندوں کو اور مردوں کو اور ہمارے حاضر کو اور ہمارے غائب کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور ہمارے مرد اور عورت کو ، النبی ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو تو وفات دے اسے وفات دے ایمان پر۔

 نابالغ لڑکے کی دعا

اللَّهُمَ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهُ لَنَا اَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَعًا 

اے اللہ اس لڑکے کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والا اور اس کو ہماری سفارش کرنے والا بنا اور جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔

نا بالغ لڑکی کی دُعا

اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلُهَا لَنَا اَجْرًا وَّذُخْرًا وَّاجْعَلُهَا لَنَا شَافِعَةٌ وَّ مُشَفَعَةٌ

اے اللہ اس لڑکی کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والی اور اس کو ہماری سفارش کرنے والی بنا اور جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔

دُعا کے بعد چوتھی تکبیر کہ کر دونوں طرف سلام پھیر دیں اور صفیں تو ڑ کر دعا مانگیں۔

فائدہ۔

 جنازہ کو کندھا دینا عبادت ہے اور بڑا اجر وثواب ہے، یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے جنازہ کو نہ کندھا دے سکتا ہے، نہ منہ دیکھ سکتا ہے محض غلط ہے ، صرف نہلانے اور بلا حائل پردہ بدن کو ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے، عورت اپنے شوہر کونسل دے سکتی ہے۔

نماز جنازه

میت کے لئے جو نماز پڑھی جاتی ہے اسکی دعائیں اور ترتیب یہ ہے ۔

ثناء

درود ابراہیمی

جنازے کی دُعا

ثناء:

 جو ہر نماز کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔ ثناء میں وَتَعَالَى جَدُّكَ کے بعد وَجَلَ ثَنَاؤُكَ وَلَا اله غَيْرُكَ - بھی کہہ لیں تو بہتر ہے۔

 

: جنازه

: بالغ مرد یا عورت کا ہو تو یہ دعا پڑھیں

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَتِنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَانتَنَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْ مِنَا فَتَوَقَهُ عَلَى الْإِيْمَانِ

مفہوم :

 اے اللہ تعالیٰ مغفرت اور بخشش فرما ہمارے زندوں اور مردوں اور حاضروں اور غائیوں اور چھوٹوں اور بڑوں اور مردوں اور عورتوں کی اے اللہ تعالٰی ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جسے موت دے اسے ایمان پر موت دے۔

: جنازہ نابالغ لڑکے کا ہو تو یہ دعا پڑھیں

اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَ اجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَ ذُخْرًا وَ اجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَ مُشَفَعًا

مفہوم :

 اے اللہ تعالیٰ اس بچے کو ہماری نجات کے لئے آگے جانیوالا بنا اور اس کی جدائی کے غم کو ہمارے لئے اجر اور آخرت کا ذخیرہ بنا اور اور اس کو ہماری شفاعت کا ذریعہ اور شفاعت قبول کئے جانے والا بنا۔

نماز جنازہ

جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے اگر کچھ لوگ ( بلکہ ایک مرد یا ایک عورت بھی ) پڑھ لے تو فرض ادا ہو جاتا ہے۔ لیکن جس قدر بھی زیادہ آدمی ہوں اسی قدرمیت کے حق میں اچھا ہے کیونکہ نہ معلوم کس کی دعا لگ جائے اور اس کی مغفرت ہو جائے۔

: حدیث 

فرما یا رسول اللہ ﷺ نے کہ جو بھی مسلمان مرجائے پھر کھڑے ہو کر چالیس آدمی اس کے جنازے کی نماز پڑھ لیں جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرتے ہوں تو اللہ ضرور ان کی سفارش میت کے حق میں قبول فرمائے گا۔

 

 مسئلہ: 

جنازہ کی نماز میں صرف چار تکبیریں اور قیام یعنی کھڑا ہونا فرض ہے۔

: یہ درود شریف پڑھیں

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَكْتَ وَرَحِمْتَ

وَتَرَ عَمْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدُ

پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہیں اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ اٹھا ئیں۔ اس تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کریں۔

اگر بالغ مرد یا عورت ہو تو یہ دعا پڑھیں۔

اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِحَيْنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا

اے اللہ! تو ہمارے زندوں کو بخشدے اور ہمارے مردوں کو اور ہمارے حاضروں کو

وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَ أَنْتَانَا

اور ہمارے غائبوں کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو

 اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ

اے اللہ ! ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے تو اسے اسلام پر زندہ رکھ۔

وَمَنْ تَوَفَّيْتَ وَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ

اور ہم میں سے تو جسے موت دے اسے ایمان پر موت دے

اور اگر میت نابالغ لڑکا ہو تو یہ دعا پڑھیں

اللَّهُمَّ اجْعَلُهُ لَنَا فَرَطاوَ اجْعَلُهُ لَنَا أَجْرَاو

اے اللہ ! اس بچہ کو تو ہمارے لیے پہلے سے جا کر انتظام کرنے والا بنا اور اس کو ہمارے لیے

ذُخْرًا وَّ اجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشفَّعًا

اجر اور ذخیرہ اور سفارش کرنے والا اور سفارش منظور کیا ہوا بنادے۔

اور اگر میت نابالغ لڑکی ہو تو یہ دعا پڑھیں

اللَّهُمَّ اجْعَلُهَا لَنَا فَرَطَا وَّ اجْعَلُهَا لَنَا أَجْرًاء 

اے اللہ! اس بچی کو توہمارے لیے پہلے سے جا کر انتظام کرنے والی بنا اور اس کو ہمارے لیے اجر اور

ذُخْرًا وَّ اجْعَلُها لَنَا شَافِعَةٌ وَّ مُشَفَّعَةٌ

ذخیرہ اور سفارش کرنے والی اور سفارش منظور کی ہوئی بنا۔

پھر چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہیں اور اس کے بعد دونوں طرف سلام پھیر دیں۔

 مسئلہ: جنازہ کی نماز میں تکبیر کہتے ہوئے آسمان کی طرف منہ اٹھانا بے اصل ہے۔

مسئلہ: اگر جوتے ناپاک ہوں تو ان کو پہن کر یا ان کے اوپر کھڑے ہو کر نماز جنازہ ادانہ ہوگی۔ بہت سے لوگ اس کا خیال نہیں کرتے ۔

مسئلہ: جنازہ کی نماز میں مقتدیوں کی تین صفیں کر دینا مستحب ہے۔

 

Getting Info...

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
ہماری ویب سائٹ آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتی ہے۔.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.