درود ابراہیمی

درود ابراہیمی

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، ۳ : ۱۲۳۳، رقم : ۳۱۹۰


ترجمہ

اے اللہ! رحمتیں نازل فرما (حضرت) محمد (رسول اللہ خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلیَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصْحَابِہِ وَسَلَّمَ) پر اور (حضرت) محمد (رسول اللہ خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلیَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصْحَابِہِ وَسَلَّمَ) کی آل پر، جس طرح تو نے رحمتیں نازل فرمائیں (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) پر اور (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر، بے شک تو تعریف کے لائق بڑی بزرگی والا ہے۔

اے اللہ! برکتیں نازل فرما (حضرت) محمد (رسول اللہ خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلیَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصْحَابِہِ وَسَلَّمَ) پر اور (حضرت) محمد (رسول اللہ خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ صَلیَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصْحَابِہِ وَسَلَّمَ) کی آل پر، جس طرح تو نے رحمتیں نازل فرمائیں (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) پر اور (حضرت) ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر، بے شک تو تعریف کے لائق بڑی بزرگی والا ہے۔

درود ابراہیمی وہ کلمات ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے خود پڑھتے ہیں۔قرآن میں مؤمنین کو پیارے نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجنے کی خاص تلقین کی گئی ہے۔


إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو جس طرح بھیجنے کا حق ہے۔

پیارے نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجنا تمام مسلمین اور مؤمنین کی روزمرّہ زندگی کا لازمی جزو ہے کیونکہ ہم کم از کم پانچ دفعہ نماز میں درودِ ابراہیمی کے کلمات دہراتے ہیں۔ مومنین کو نبی کی طرف سے بروز جمعہ درود و سلام کی کثرت کرنے کی تاکید کی گئی ہے کہ اس دن ہمارا درود و سلام نبی ﷺ تک پہنچایا جاتا ہے ۔ درود پڑھنے کی بے پناہ فضیلت ہے کہ ایک دفعہ پڑھنے سے دس نیکیاں بڑھائی جاتی ہیں، دس گناہ مٹائے جاتے ہیں اور دس درجات کی بلندی کا باعث بنتا ہے۔ 

صلوات 

صلوات، صلوات کے فضائل، صلموات و درود، صلوات و درودِ شریف، مکتبِ اہلبیت میں صلوات و درود

صَلَوات، عربی زبان میں ایک مخصوص ذکر کو کہا جاتا ہے جس میں پیغمبر اسلامؑ اور آپ کی آل پر درود بھیجی جاتی ہے۔ مسلمان نماز کے تشہد میں نیز رسول اللہؑ کا اسم مبارک لیتے وقت صلوات پڑھتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں صلوات، سنت الٰہیہ میں شمار ہوتی ہے، کیونکہ اللہ تعالٰیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی اس کام کا پابند قرار دیتا ہے

اس بنا پر صلوات میں جہاں رسول خداؑ کا احترام ہے وہاں اس کے پڑھنے والے کیلئے آخرت میں ثواب اور دنیا میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تمام مسلمان اور مکتب اہلبیت میں مختلف مواقع اور مختلف مناسبتوں – تمام محافل و مجالس – میں تبرک اور تَیَمُّن کی خاطر صلوات پڑھتے ہیں۔

مکتب اہلبیت کے ہاں رائج ترین صلوات "اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ وَ آلِ مُحمّد" ہے۔

Getting Info...

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
ہماری ویب سائٹ آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتی ہے۔.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.