عربی
اَلۡقَارِعَۃُ ۙ﴿۱﴾ مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾ یَوۡمَ یَکُوۡنُ النَّاسُ کَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِ ۙ﴿۴﴾ وَ تَکُوۡنُ الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ ؕ﴿۵﴾ فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾ فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾ وَ اَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۸﴾ فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ ؕ﴿۹﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا ہِیَہۡ ﴿ؕ۱۰﴾ نَارٌ حَامِیَۃٌ ﴿٪۱۱﴾
ترجمہ
وہ کھٹکھٹانے والی۔کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی ! اور تم کیا سمجھے کہ کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی ! جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوں گے۔ اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی مانند ہوجائیں گے۔ تو جن لوگوں کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے۔ تو وہ ہوگا عیش و عشرت کی زندگی میں۔ اور جس (کی نیکیوں) کے پلڑے ہلکے ہوئے۔ تو اس کا ٹھکانہ ایک گڑھا ہوگا۔ اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ کیا ہے ؟ آگ ہے دہکتی ہوئی !