102
سورة التكاثر ( مکیۃ)
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
عربی
اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾ حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾ ثُمَّ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ؕ﴿۴﴾ کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾ لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿۶﴾ ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿۷﴾ ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿۸﴾
ترجمہ
تمہیں غافل کیے رکھا ہے بہتات کی طلب نے ! یہاں تک کہ تم قبروں کو پہنچ جاتے ہو۔ کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔ پھر کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔ کوئی بات نہیں ! کاش کہ تم علم یقین کے ساتھ جان جاتے ! تم جہنم کو دیکھ کر رہو گے۔ پھر تم اس کو عین الیقین کے ساتھ دیکھو گے۔ پھر اس دن تم سے ضرور پوچھا جائے گا نعمتوں کے بارے میں۔
قرآنی سورتوں کی فہرست (1 تا 114 سورتیں)
سورتیں