111
سورة اَللَّھَب ( مکیۃ)
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
عربی
تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱﴾ مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾ سَیَصۡلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ۚ﴿ۖ۳﴾ وَّ امۡرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ۚ﴿۴﴾ فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾
ترجمہ
ٹوٹ گئے ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ و برباد ہوگیا۔ کچھ کام نہ آیا اس کے اس کا یہ مال اور وہ کمائی جو اس نے کی ہے۔ عنقریب وہ جھونکا جائے گا بھڑکتی ہوئی آگ میں۔ اور اس کی بیوی کو بھی۔ جو ایندھن اٹھانے والی ہوگی۔ اس کے گلے میں بٹی ہوئی رسّی ہوگی۔