113
سورة الفلق ( مکیۃ)
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
عربی
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾ وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾
ترجمہ
کہو کہ میں پناہ میں آتا ہوں صبح کے رب کی۔ (میں پناہ میں آتا ہوں) اس کی تمام مخلوقات کے شر سے۔ اور (خاص طور پر) اندھیرے کے شر سے جب وہ چھا جائے۔ اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہیں باندھ کر پھونکیں مارتی ہیں۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے بھی (میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں) جب وہ حسد کرے۔